5G کا دور
چالیس سال قبل گاؤں کے ہر گھر میں ایسا ہی برانڈڈ کچن ہوا کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ سماج میں کلاس سسٹم کا نام و نشان نہیں تھا
دھرتی سے سالانہ اتنا غلہ اگتا تھا کہ کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا
خواہشوں کا زور نہیں تھا ۔۔۔ سادگی کا زمانہ تھا
پڑوس میں سالن کی پلیٹ بھیجنا احسان نہیں بلکہ سماجی رسم تھی ۔۔۔۔۔
چھوٹے گھروں میں بڑے دل والے لوگ رہتے تھے ۔۔۔
مٹی کے گھر تھے ۔۔۔ مٹی کے برتن تھے
مٹی کے انسان کتنے سکون سے جیتے تھے ۔۔۔۔
کچن کا ذائقہ تھا یا مٹی کی برکت ۔۔۔
نہ حرص ۔۔ نہ لالچ اور نہ ہی پوری عمر کی جھوٹی مقابلہ بازی ۔
مٹی کے کچن سے پل کر بڑا ہونے والے طبقاتی نظام کے درد کو خوب جانتے ہیں ۔۔۔۔
اب ہم نے ترقی کر لی ہے ۔۔۔ فائیو جی کا زمانہ ہے
دوسروں کے دکھ درد سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اپنے اپنے کمرے میں اپنی موج سے رہتے ہیں ۔۔۔
اور اپنی نیند کی گولی کھا کر سوتے ہیں۔
0 Comments